بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: جوہر ٹاؤن بم دھماکا، گرفتار ملزمہ کا ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس کی گرفتار ملزمہ نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

ملزمہ عائشہ بی بی نے ایڈووکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

ملزمہ نے درخواست ضمانت میں کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں ملزمہ عائشہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔

ملزمہ کے وکیل درخواست میں استدعا کی کہ ملزمہ فرار نہیں ہوگی، ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.