لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث 3 مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا، مقدمے میں پیٹر پال، عید گل اور سجاد سمیت 4 مجرموں کو پہلے ہی سزائےموت سنائی جا چکی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تینوں مجرموں سمیع الحق، عزیر اکبر اور نوید اختر کی تمام جائیدادیں بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید اور شاہد سپرا نے ملزموں کے خلاف گواہان پیش کئے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔
ملزموں کے خلاف پراسیکیوشن نے 60 سے زائد گواہان کی شہادتیں قلمبند کرائیں، ملزموں کیخلاف سی ٹی ڈی نے چالان جمع کرا رکھا تھا۔
Comments are closed.