اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

لاہور: جنرل اسپتال میں منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیس رپورٹ

لاہور کے جنرل اسپتال میں منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 1 خاتون اور1 مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار اور ان جسم پر  سرخ دھبے جبکہ ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.