لاہور کے جناح اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز نے مغویہ کا میڈیکل کروانے کیلئے جانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
اے ایس آئی نجم کے مطابق وہ رات کے وقت لیڈی کانسٹیبل تسلیم سلطانہ کے ہمراہ ایک مغویہ کا میڈیکل کروانے جناح اسپتال گیا۔
جہاں لیبر روم کے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے سیکیورٹی گارڈ افضل نے اپنے ساتھیوں فہیم اور افضل کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
نجم کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی وردی پھاڑ کر نقدی چھین لی اور غلیظ زبان استعمال کی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
Comments are closed.