لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ گاہ مینار پاکستان گراؤنڈ جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔
اس سلسلے میں ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اقدامات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق حفاظتی اقدامات کو راستہ روکنے کا تاثر نہ دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ جانے والے شہریوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، شہری بغیر کسی رکاوٹ کے مینار پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.