بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور جلسہ، لڑکی عمران خان کو دیکھ کر زار و قطار رو پڑی

گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لاہور میں جلسہ کیا گیا۔

جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا وہیں ایک نوجوان لڑکی نے عمران خان کو اسٹیج پر دیکھا اور رو رو کر اپنا برا حال کر لیا۔

سوشل میڈیا کی متعدد سائٹس پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حمایتی یہ خاتون جلسے میں عمران خان کو سپورٹ کرنے آئی ہوئی ہیں۔

عمران خان کے خطاب کے لیے اسٹیج پر آنے پر یہ لڑکی زار و قطار رو رہی ہے اور عمران خان سے ایک بار بات کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.