لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نوجوان نے جائیداد کے تنازع پر ماں اور بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کا اپنی ماں اور بھائی سے کئی ماہ سے 6 مرلے کے مکان کا تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے ملزم نے صبح 6 بجے اپنی ماں اور بھائی کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور پولیس کو بلا کر یہ بتایا کہ ڈاکوؤں نے قتل کیا۔
پولیس تفتیش کے دوران مشکوک بیان پر ملزم نے فوری جرم کا اعتراف کر لیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
مقتولہ بوداں بی بی اور اختر کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.