تھانہ نواں کوٹ پر حملےاور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانےکے معاملے پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، مقدمہ اے ایس آئی اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 250 سے300 کارکن ڈنڈے اٹھائے تھانے میں گھس آئے، ڈی ایس پی نے مشتعل کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی، کارکنوں نے بات سننے کے بجائے تشدد کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ حملہ آور ڈی ایس پی کو ملازمین سمیت اغوا کر کے لے گئے، کارکنوں نے تھانے کے گیٹ کو توڑ کر آگ لگا کر نقصان پہنچایا۔
Comments are closed.