لاہور کے علاقے سندر میں بوائلر پھٹنے سے کیمکل فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ فیکٹری میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق بوائلر پھٹنے کا واقعہ کمال زمیندار چوک سندر اسٹیٹ میں پیش آیا۔ جہاں دھماکے سے کیمیکل فیکٹری کا ایک حصہ زمیں بوس ہوگیا جبکہ مشینری اور آلات تباہ ہو گئے۔
بوائلر پھٹنے سےآگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے۔
تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
لاہور میں دو روز قبل ایک جوس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
Comments are closed.