لاہور کی عدالت نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست 12 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں لاہور میں پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے لیے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور ایکشن لیا جائے گا، موٹر سائیکل سواروں سے اپیل ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔
Comments are closed.