لاہور میں برطانیہ کی معروف ٹی سائیڈ یونیورسٹی کے ریجنل دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔
اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستانی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل ہوں گے۔
وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے ڈیفنس لاہور میں ٹی سائیڈ یونیورسٹی کے ریجنل آفس کا افتتاح کیا، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
صوبائی وزیر نے اعلیٰ تعلیم کے لئے سینٹر کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا اور کہا تعلیم کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔
ٹی سائیڈ یورنیوسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر سید عابدی کا کہنا تھا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ مناسب فیس میں30 سے زائد شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ڈیوڈ بیل نے ویڈیو خطاب میں تعلیم کے شعبے میں پاکستان سے اشتراک پر خوشی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.