لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بجلی چوروں کے خلاف 11 ویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔
لیسکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 11 ویں روز کارروائیوں میں بجلی چوری میں ملوث 755 کنکشنز پکڑے گئے، بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں دے دیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 222 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج اور 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، پکڑے گئے کنکشنز میں 10 انڈسٹریل، 4 زرعی، 72 کمرشل اور 669 ڈومیسٹک تھے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کنکشن منقطع کر کے 7 لاکھ 77 ہزار 711 یونٹس چارج کیے گئے، ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج یونٹس کی مالیت 40 کروڑ 94 لاکھ 52 ہزار روپے بنتی ہے۔
لیسکو نے برج اٹاری سب ڈویژن میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے چلانے پر شہری کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ کنکشن منقطع کر کے ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے، گرفتار شہری پہلے سے ہی لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز کی لسٹ میں شامل ہے، شہری کے ذمے 8 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔
Comments are closed.