hookup bbw com hookup Wurtsboro NY free hookup sites usa ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ادارے کی انٹیلیجنس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے مطابق ملزم شکیل انجم نے ہیروئن سے بھرے کیپسولز پیٹ میں نگل کر چھپائے ہوئے تھے۔

سرگودھا کا رہائشی ملزم پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے بحرین جا رہا تھا۔ ایک دوسری کارروائی میں راوی ٹول پلازہ موٹر وے لاہور کے قریب سے گاڑی  سے تقریباً 18 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ راولپنڈی کے رہائشی ملزم شہریار نے منشیات کو گاڑی کے مختلف خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.