بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ایک ہی محلے کے 5 بچوں سے زیادتی

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے ایک ہی محلے میں 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی مستنصر فیروز کے مطابق شہری عبدالباسط کی درخواست پر بچوں سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان اصغر اور زبیر نے باری باری 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچوں کے ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.