لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو 2 سال کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد جمعہ کی رات 10 بجے پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 36 آر طویل عرصہ تک بغیر مرمت کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو گیا تھا، جہاں بوئنگ 777 یا دیگر بھاری طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات تھیں۔
رن وے آر 36 کو اگست 2020 میں مرمت کے لئے طویل دورانیہ کے لیے بند کیا گیا تھا۔
لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئے متبادل کے طور پر 36 ایل رن وے زیر استعمال تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق رن وے 36 آر کی مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ دیا گیا تھا، مگر مرمت اور تزئین و آرائش کے کام میں تاخیر ہوئی۔
اس مرکزی رن وے کو جمعہ کی رات پروازوں کے لیے کھول دیا گیا، بینکاک سے آنے والی تھائی ایئرویز کی پرواز TG342 نے رات 10:06 36 آر پر پہلی لینڈنگ کی۔
لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے 36 آر کو مرمت کے لئے 2 سال لگے۔
Comments are closed.