وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے ایف آئی اے امیگریش نے دبئی جانے والے مسافر کو جعلی سفری دستاویزات رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے مزید 3 جعلی پاسپورٹ برآمد کرلیے گئے ہیں۔
امیگریشن حکام کے مطابق ذیشان علی نامی مسافر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جارہا تھا، شک پر تلاشی لی گئی تو اُس کے سامان سے ماریشس کے 3 جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اُس نے تینوں پاسپورٹس ایجنٹ کے سے 35 لاکھ روپے میں خریدے تھے۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم نے دبئی سے ماریشس جانا تھا، ملزم کے ترکی اور رومانیہ کے ویزے پہلے ہی مسترد ہوچکے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی کےلیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.