لاہور کے یاسمین پارک میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، آوارہ کتے نے متوفی بلال کو گردن پر کاٹا تھا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دل خراش واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں واقع یاسمین پارک میں پیش آیا۔
متوفی بچے کے والد کے مطابق بچے کی ہلاکت آوارہ کتے کے کاٹنے سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 6 سالہ بلال کو گلی میں کھیلتے ہوئے کتے نے گردن سے دبوچ کر بری طرح زخمی کر دیا، اسپتال لے جاتے ہوئے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
کمشنر لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
Comments are closed.