![](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-10-05/b_1143881_123047_updates.jpg)
سیلاب کی وجہ سے بند لاہور اور کراچی کے درمیان ٹرین آپریشن کو جزوی بحال کر دیا گیا۔
ترجمان محکمۂ ریلوے کا کہنا ہے کہ آج 3 ٹرینوں کو لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ آج قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی، پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس شام ساڑھے 5 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.