پاکتان ریلوے کی انتظامیہ نے پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخو پورہ، لاہور روانہ کیا جبکہ لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینیں آج کیلئے معطل کر دی گئیں۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینیں سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس اور راول ایکسپریس کو دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کو پشاور اور لاہور کے درمیان آج معطل کر دیا گیا ہے جبکہ گرین لائن کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان آج معطل کیا گیا ہے۔
تیز گام ایکسپریس کو بھی راولپنڈی اور لاہور کے درمیان آج معطل کیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔
Comments are closed.