لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو سکا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایہ کم کرنے پر غور شروع کر دیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اورنج ٹرین انتظامیہ نے بتایا کہ چار ماہ گزر گئے صرف ستر ہزار مسافر روزانہ سفر کر رہے ہیں۔ زیادہ کرایہ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ حاصل نہیں کر پارہے۔
اجلاس میں ٹرین کا کرایہ چالیس روپے سے کم کر کے تیس روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔
Comments are closed.