لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، شہر میں مرغی کا گوشت 498 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں چند روز میں 70 روپے کمی ہوئی ہے۔
لاہور میں ایک درجن انڈے 18 روپے کمی کے بعد 285 روپے میں دستیاب ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 159 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون کی دکان میں چینی 166 سے 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں چنے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بڑی ڈبل روٹی 10 روپے اضافے کے بعد 230 روپے کی ہو گئی ہے، چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت بھی 10 روپے بڑھ کر 130 روپے ہو گئی ہے۔
Comments are closed.