ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کل ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کل دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کروں گا، مجھے پتہ ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ اور ٹیم کی آمد و رفت کی وجہ سے انتہائی حساس دن ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
Comments are closed.