لاہور میں امریکی قونصل خانے کے نمائندے نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور رہائی کیلئے قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کا نمائندہ سرکاری پروٹوکول کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل پہنچا اور خدیجہ شاہ سے ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں، اسی بنا پر وزارت داخلہ نے انہیں امریکی قونصل خانے کے نمائندے تک رسائی دی۔
خدیجہ شاہ 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ، گھیراؤ اور لوگوں کا اکسانے کے کیس میں جیل میں ہیں۔
Comments are closed.