کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر کارروائی کی اور مسافروں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔
کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نجی ائیرلائن کے 4 مسافروں سے 150 موبائل فونز اور 20 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق مسافروں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل اسسریز اور اسمارٹ واچز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق سامان ضبط کرکے مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.