لاہور میں گندم کی قیمت میں اضافے پر بعض فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت بڑھا دی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر دیا گیا، آٹے کا تھیلا 2650 سے 2750 روپے کا ہو گیا۔
اس حوالے سے فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 4300 روپے سے بڑھ کر 4700 روپے من ہو گئی ہے۔
فلور ملز مالکان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے ملوں کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں کیا، سرکاری گندم کے اجراء میں تاخیر سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.