لاہور میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب کے نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائےگا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ اب تک 32 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ اور آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ صفائی آپریشن میں خلل ڈالنے والے 105 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں اب تک 21 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی ہے۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں تاحال 1200 ٹن آلائشیں تلف کی گئی ہیں۔
Comments are closed.