لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر بسیں چلانے سے انکار کر دیا ، انہوں نے بسیں گجو متہ اسٹیشن پر روک دیں اورمسافروں کو نیچے اتار دیا ، مسافر خوار ہو کر رہ گئے۔
چند دن کے وقفے کے بعد لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی اور میٹرو بس کے تمام اسٹیشن ویران ہو گئے۔
بس ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پورے کئے جائیں۔
دوسری جانب انچارج میٹرو بس سروس عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں ، آئندہ ماہ نئی میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، نئے کنٹریکٹر نے نئے ڈرائیوروں کی بھرتیاں بھی شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.