اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

لاہور:معمولی تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

لاہور کے علاقے ساندہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق چھوٹا ساندہ کے علاقے میں ملزم فائز عرف چاند نے مقتول اسامہ طارق کو اپنے گھر بلایا اور تلخ کلامی ہونے پر طیش میں آ کر اسامہ کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔

ملزم فائز عرف چاند دوست کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.