بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور:مزید 30 ملزمان کو آج جیل بھجوائے جانے کا امکان

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی کے معاملے پر گرفتار مزید 30 ملزمان کو آج جیل بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ۔

پنجاب پولیس کے مطابق فیصل آباد، قصور اور شیخوپورہ میں پولیس کے مزید چھاپوں میں 26 دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گگیاہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے اب تک 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے،جبکہ 92 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے 40 کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا جا چکا ہے، اس کے علاوہ گرفتار مزید 30 ملزمان کو آج جیل بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ یوم آزادی پر مینارِ پاکستان پر لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے والوں میں سے 40 افراد کو متاثرہ لڑکی آج جیل میں شناخت کرے گی۔

واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، تاہم ابھی تک 400 میں سے صرف 66 افراد کو ہی گرفتار کیا جاسکا ہے۔

پنجاب حکومت نے سو افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عائشہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد اور والدہ شدید ذہنی اذیت کی وجہ سے بیمار پڑ گئے ہیں۔ عائشہ سے پولیس سمیت مختلف اداروں کی پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.