لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے لدھے شاہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 25 سالہ خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی چند ماہ پہلے ہوئی تھی، وہ داروغہ والا کی رہائشی تھی اور شاہدرہ ٹاؤن میں اپنی بہن کے گھر آئی تھی۔
نامعلوم ملزمان نے خاتون پر پہلے تشدد کیا، پھر گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش واش روم میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
Comments are closed.