لاہور کے علاقے ہنجروال سے 4 بچیوں کے لاہور سے لاپتا ہونے اور ساہیوال سے ملنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے تحقیقات کے دوران رکشہ ڈرائیور سمیت چھ ملزمان گرفتار کیے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ ڈرائیور بچیوں کو بہلا پھسلا کر ساہیوال لے آیا۔
پولیس کا کہنا ہے رکشہ ڈرائیور ساہیوال میں جرائم پیشہ افرادسے رابطےمیں تھا، بچیاں غیر اخلاقی کام کرنے والے گروہ کو فروخت کی جانی تھیں۔
پولیس تھانہ غلہ منڈی نے چوک پاکپتن میں بروقت کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ بچیوں کے اغوا کا مقدمہ عرفان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق عرفان کی 2 بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ 30 جولائی کی رات میٹرو ٹرین پر سفر کے لیےگھر سے نکلیں لیکن واپس نہ آئیں اس لیے بچیوں کو اغوا کیے جانے کا شبہ ہے۔
Comments are closed.