جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

لاہور، گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق گرین ٹاؤن کے میاں چوک میں واقع گھر میں آگ ہیٹر جلاتے وقت لگی اور پورے کمرے میں پھیل گئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 15 سالہ قدیر، 33 سالہ توصیف، 35 سالہ عرفان، 30 سالہ اسد اور 30 سالہ اویس شامل ہیں، متاثرین کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹہ کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.