لاہور کی کیمپ جیل میں قیدی نے خودکشی کر لی، جیل حکام کو قیدی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ملک اور چیف ہیڈ وارڈر محمد رفیق کو معطل کردیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق متوفی مدثر حسین حافظ آباد کا رہائشی تھا اور اُسے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ نئے تعمیر ہونے والے سیل کے لان کی صفائی کر رہا تھا کہ لوہے کے جنگلے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رؤف کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو بھی تحقیقات کروانے کی درخواست دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.