پنجاب میں ڈینگی کے وار سے صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، لاہور میں ڈینگی کا مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔
لاہور میں ڈینگی کے مریضوں سے اسپتال بھر گئے ہیں، جبکہ نئے مریضوں کیلیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔
لاہور میں بخار کی دوا کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے، شہر کے میڈیکل اسٹورز پر ادویات موجود نہ ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے لاہور میں ایک مریض چل بسا جبکہ پنجاب بھر سے مزید دو سو چوالیس نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 186 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی کے کیس زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی بات درست نہیں ہے۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کے پی میں مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
Comments are closed.