بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

لاہور، ڈولفن اسکواڈ کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کا شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق بس اسٹینڈ سے پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بنادی گئی ہے اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

ڈولفن ترجمان نے بتایا کہ ملزمان پتنگیں کوریئر کرنے کیلئے بس اسٹینڈ پر آئے تھے، ملزمان نے اہلکاروں کو بھاری رشوت کی پیشکش کی جسے اہلکاروں نے ٹھکرا دیا۔

ترجمان ڈولفن فورس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے 600 سے زائد پتنگیں،12 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان کو تھانہ شیرا کوٹ کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.