ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لاہور، چینی کی مختلف قیمتوں پر فروخت جاری

لاہور شہر کے مختلف حصوں میں چینی 90 سے 110 روپے فی کلو تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی کہیں 90 تو کہیں 110 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، عام مارکیٹوں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ سے انہیں چینی 92 روپےفی کلو میں مل رہی ہے اور وہ پرچون میں 95 روپے فی کلو میں بیچ رہے ہیں۔

پوش علاقوں میں چینی 110 روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے، ان علاقوں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ موٹی سفید چینی کرایہ اورشاپنگ بیگ وغیرہ ڈال کر اُنہیں خود 100 روپے کلو میں پڑتی ہے۔

دکانداروں کے مطابق درآمد شدہ باریک چینی سستی ہے مگر شہری درآمد شدہ چینی پسند نہیں کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.