
لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں گاڑی کا چالان ہونے پر شہری احتجاجاً سڑک پر لیٹ گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقےگارڈن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ٹریفک وارڈن نےایک شہری ایم خان کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر روکا اور اس کا چالان کر دیا۔
وارڈن کا کہنا ہے کہ چالان ہونے پر پہلے ایم خان اوراس کا ساتھی سرفراز وارڈن کے ساتھ دست و گریبان ہوئے، پھر ایم خان چلتی ٹریفک میں سڑک کے درمیان جا کر لیٹ گیا۔
پولیس نے روڈ بلاک کرنے، کارِ سرکار میں مداخلت اور خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments are closed.