hookup Mount Ephraim hookup Wurtsboro NY carolina sweets hookup hotshot hookup Monmouth Junction NJ hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ، اہلکار شہید

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران ایک مکان کی چھت سے کی گئی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق اہلکار کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ چھاپے کے دوران ساجد نا می شخص کے گھر کی چھت سے کسی نے فائر کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رات گئے پنجاب کے دیگر شہروں اور اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں پولیس کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا۔

انہوں نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.