لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا، پولیس نے 2 مختلف وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آرز کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 19 اور 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے قریب 2 مختلف وارداتیں کیں۔
نامعلوم چور میچز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں، فائبر کیبل سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق چوری کیے گئے سامان کی مالیت 9 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔
گلبرگ پولیس نے دونوں وارداتوں کے 2 مختلف مقدمات درج کر لیے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.