لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کاروائی کرکے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق عمران نامی شخص نے 81 ہزار ڈالرز اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے وہیل چیئر کی سیٹ اور ہینڈکیری بیگ میں چھپا رکھے تھے۔
اے ایس ایف حکام نے ہولڈ بیگج مشین پر تلاشی کے دوران نشاندہی ہونے پر ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔
ملزم غیر ملکی ایئر لائن کے زریعے براستہ دبئی سان فرانسسکو روانہ ہورہا تھا۔
اے ایس ایف نے ملزم کو آف لوڈ کرکے کسٹمز کے حوالے کردیا۔
Comments are closed.