سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مالی فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم عمر فاروق اور اسلم کو لاہور سےگرفتار کر لیا، ملزمان دھوکا دہی میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے الیکٹرانک ڈیوائز اور زیرِ استعمال موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان نے شکایت کنندہ کو تقریباً 10 ملین روپے کا جھانسہ دیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.