پنجاب کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، فصلوں کی باقیات جلانے، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں کی چمنیوں سے پھیلنے والا دھواں تاحال روکا نہیں جاسکا۔
رپورٹس کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں فضالی آلودگی بڑھنے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر بھی رہا۔
پولیس کو اسموگ پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب میں آلودگی پھیلانے پر رواں ہفتے 135 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 116 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور میں اسموگ میں ٹرانسپورٹ کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر لاہور نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.