بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

لاہور، عمران خان کی رہائش گاہ پر نیا بلٹ پروف گیٹ پہنچا دیا گیا

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر نیا بلٹ پروف گیٹ پہنچا دیا گیا ہے، نئے گیٹ پر 12 سے 15 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے نئے بلٹ پروف گیٹ کی لمبائی 16 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے، یہ گیٹ تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے میں تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کا پہلا گیٹ پولیس آپریشن کے دوران کرین کے ذریعے توڑ دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.