صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے امام بارگاہ ریاض علی شاہ نکلسن روڈ سے شبیہ ذوالجناح اور زیارت کا جلوس برآمد ہو گیا۔
لاہور میں جلوس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جلوس کے تمام داخلی راستوں پر پولیس اور رضا کار تعینات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سے شہر ملتان میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے دن 12 بجے برآمد ہو گا، جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس معطل رہے گی۔
ملتان میں جلوس نماز مغرب کے وقت امام بارگاہ ممتاز آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
Comments are closed.