جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور، سابقہ شوہر نے بیوی اور سسرالیوں کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، سسر، برادر نسبتی اور سالی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کرن نے دو سال قبل اپنے شوہر وسیم سےخلع لی تھی۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں چلتی کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے کار کا تعاقب کیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

ملزم وسیم نے شادی کی تقریب سے واپسی پر کار پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ملزم کی بیٹی اور دو خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.