جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

لاہور، دو کاروں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

لاہور صوئے آصل روڈ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صوئے آصل روڈ پر ہونے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 کی شناخت رانا عبدالحنان اور ملک زین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر 2 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.