لاہور پولیس نے شاد باغ کے علاقے میں برقع پہن کر طالبات کو چھیڑنے والے 2 نوجوان گرفتار کر لئے۔
ایس پی سٹی حفیظ الرحمٰن بگٹی کا کہنا ہے کہ حبیب ڈار اور شاہ میر نامی نوجوان اکیڈمی سے گھر جانے والی لڑکیوں کو تنگ کرتے تھے۔
شاہ میر برقع پہن کر ماسک لگا لیتا، جبکہ حبیب ڈار اس کے ساتھ ہوتا، دونوں لڑکے جوڑے کی شکل میں طالبات کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے۔
پولیس نےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.