صوبۂ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع پنجو گاؤں کے رہائشی باپ نے 4 کمسن بچوں کو قتل کے بعد نہر میں پھینک دیا، 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق للیانی نہر سے ایک اور بچے کی لاش نکال لی گئی، 12 سال کے غلام ماہر کی لاش بھی چند کلو میٹر دور سے نکالی گئی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ نہر سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 3 ہو گئی جبکہ 5 سالہ نبیہہ کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 4 کمسن بہن بھائیوں کے قاتل باپ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق 4 کمسن بچوں کے قاتل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے چاروں بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔
ملزم نے چاروں بچوں کو قتل کرنے کے بعد للیانی نہر میں پھینکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے قاتل باپ ہی نے چاروں بچوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
Comments are closed.