جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

لاہور، ایک دہائی کے بعد ایم بی بی ایس کا نصاب تبدیل

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ایک دہائی کے بعد ایم بی بی ایس کا نصاب تبدیل کردیا۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس احسن وحید کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس کا نصاب ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے، اب میڈیکل کالج میں پہلے دن سے طلبا کو کلینیکل تربیت دی جائے گی۔

وائس چانسلر نے بتایا ہے کہ نیا نصاب یکم مارچ سے میڈیکل کالجز میں نافذ العمل ہوگا، جوکہ 44 ماڈیولز پر مشتمل ہے۔

نئے نصاب کے نافذ العمل ہونے کے بعد میڈیکل کے طلبہ کو 5 سال میں 5500 گھنٹے پڑھایا جائے گاجبکہ 5 سوگھنٹے سیلف اسٹڈی کے لیے رکھے گئے ہیں۔

امتحانات میں80 فیصد حصہ یونیورسٹی پروفیشنل امتحانات، 20 فیصد کالج میں کارکردگی کا ہوگا جبکہ ایم فل اور دیگرماسٹرز پروگرام میں تھیسز کی جانچ غیر ملکی ممتحن سے کرانے کی شرط ختم کر دی گئی۔

یو ایچ ایس نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال سے صرف میڈیکل کے شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرائے جائیں گے جبکہ نان میڈیکل شعبوں میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرام بند کرنے اور پریکٹیکل امتحانات دوبارہ سنٹرلائزڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.