ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ آج چھ محرم الحرام کے موقع پر 416 مجالس اور 56 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے.
ساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور 4 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق شہریوں، مجالس اور عزاداری جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے سیکیورٹی سے متعلق مزید کہا کہ پولیس موجودہ ملکی صورت حال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتہائی الرٹ ہے۔
Comments are closed.